اراضی کی واپسی کیلئے درخواست  پر سرکاری وکیل کو ہدایات لیکر  پیش ہونے کاحکم

اراضی کی واپسی کیلئے درخواست  پر سرکاری وکیل کو ہدایات لیکر  پیش ہونے کاحکم

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس علی باقر نجفی نے تریموں بیراج کے لئے ایکوائر کی گئی اراضی کی واپسی کے لئے دائر درخواست پر سرکاری وکیل کو آئندہ سماعت پر ہدایات لے کر پیش ہونے کاحکم دے دیا شبیر احمدو دیگر کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ درخواست گزاران کی 1938 ء میں تریموں بیراج کے لئے موضع منظور سیال سے 500 ایکڑ سے زائد اراضی ایکوائر کی گئی، جس مقصد کے لئے اراضی ایکوائر کی گئی وہ پورا نہیں ہوا، حکومت نے ایکوائر کی گئی اراضی لوگوں کو مختلف شرائط کے تحت واپس کردی،1964 ء سے اب تک 11ہزار ایکڑ سے زائد اراضی واپس کی جاچکی ہے، انتظامیہ درخواست گزار کی ایکوائر کی گئی اراضی واپس نہیں کررہی، عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست گزار کو اراضی واپس کرنے کا حکم دیاجائے۔

سرکاری وکیل

مزید :

صفحہ آخر -