عمر سرفراز چیمہ نے عمران خان کے سچے سپاہی ہونے کا ثبوت دیا، حسان خاور

عمر سرفراز چیمہ نے عمران خان کے سچے سپاہی ہونے کا ثبوت دیا، حسان خاور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسان خاور نے کہا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ نے خان صاحب کے سچے سپاہی ہونے کا ثبوت دیا ہے جو کہ تمام سیاستدانوں کے لیے مثال ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں حسان خاور نے کہا کہ پولیس کی بھاری نفری اور گورنر ہاؤس میں داخلے پر پابندی سے غیر آئینی اقدام کو آئینی نہیں بنایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام آئینی اور قانونی آپشنز کا استعمال کریں گے اور بوکھلاہٹ کا شکار امپورٹڈ حکومت کو بھرپور جواب دیں گے۔ حسان خاور نے مزید کہا کہ عدالتیں رات کی تاریکی میں ہونے والے اقدام کا نوٹس لیں، رات ایک بجے گورنر کی برطرفی امپورٹڈ حکومت کا ڈر اور نیت کا فتور واضح کرتا ہے۔
حسان خاور

مزید :

صفحہ آخر -