دفعہ 144کے نفاذکے باوجود لاہوریوں کی بڑی تعداد نہر میں نہانے لگی: ضلعی انتظامیہ پولیس بے بس 

دفعہ 144کے نفاذکے باوجود لاہوریوں کی بڑی تعداد نہر میں نہانے لگی: ضلعی ...

  

لاہور(افضل افتخار) شہریوں کی بڑی تعداد بچے،جوان،بزرگ گرمی کی بڑھتی شدت کو کم کرنے لاہور شہر میں بی آر بی تا ٹھوکر بنائی گئی نہر کارُخ کرنے لگے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144نافذ ہونے کے باوجود شہری نظر انداز کر کے نہر میں نہانے لگے۔شہریوں کی بڑی تعدادکا کہنا تھا کہ گرمی کی شدت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھی بڑھتی جا رہی ہے ایسے میں گرمی کی شدت کم کرنے کا واحد حل نہر میں نہانا ہی ہے۔ہم جانتے ہیں کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نہر پر نہانے کی پابندی ہے لیکن حکومت اس کا کوئی مناب بندوبست کرے۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم نے شہریوں کو روکنے کیلئے دفعہ144نافذ کی ہے مگر شہری نہر میں مسلسل نہاتے نظر آتے ہیں اس سلسلہ میں کئی مرتبہ گرفتاریاں عمل میں لا چکے ہیں مگر کوئی رکنے کیلئے تیار نہیں۔اس کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نہر میں نہانے کے باعث جلدی بیماری میں مبتلا ہو کر ہسپتالوں کا رُخ بھی کر رہی ہے اس کے باوجود بھی کوئی اثر نہیں ہو رہا۔

لاہورنہر 

مزید :

صفحہ آخر -