شہباز شریف دور حکومت میں سٹاک ایکسچینج بیٹھ گئی اور ڈالر آسمان پر پہنچ گیا: شیخ رشید 

شہباز شریف دور حکومت میں سٹاک ایکسچینج بیٹھ گئی اور ڈالر آسمان پر پہنچ گیا: ...

  

 اسلام آ باد (آئی ا ین پی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید  نے شہباز شریف کے دور حکومت کی  1 ماہ کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کے ایک ماہ کے دور حکومت کے دوران سٹاک ایکسچینج بیٹھ گئی، مہنگائی بڑھ گئی اور ڈالر آسمان پر پہنچ گیا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں شیخ رشید  نے بتایا کہ فارن ریزوز آدھے رہ گئے  جبکہ منی لانڈرنگ کے تفتیشی افسروں کے تبادلے کردئیے گئے  ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے منحرف لوگوں کی ووٹنگ پرحکومت بنائی گئی، اپنے سمیت کسی پر فرد جرم نہیں لگانے دی گئی  انہوں نے مزید کہا کہ ان کے دور حکومت میں میرجعفر اور میر صادق سوالیہ نشان بنادیا گیا اور سالوں سے بیمار گھنٹوں میں صحتمند ہوگئے ہیں۔

شیخ رشید

مزید :

صفحہ آخر -