موچی گیٹ کے علاقہ میں لین دین کے تنازع پر فائرنگ، دوافراد ہلاک، دو زخمی 

موچی گیٹ کے علاقہ میں لین دین کے تنازع پر فائرنگ، دوافراد ہلاک، دو زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)موچی گیٹ کے علاقہ سرکلر روڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ سی سی پی او لاہور نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کرلی۔بتایا گیا ہے کہ قاسم شاہ۔ تنویر شاہ اور علی رضا کے درمیان جائیداد اور لین دین کا تنازع چل رہا تھا۔ گزشتہ روز کار میں سوارملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے باعث چارافراد علی رضا۔تنویر شاہ قاسم شاہ وغیرہ شدید زخمی ہو گئے جن کو فوری تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر علی رضااور ایک نا معلوم شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ جبکہ قاسم شاہ اور تنویر کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ لرزہ خیز واردات کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔سی سی پی او لاہور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کرلی۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والا قاسم بھی ملزمان میں شامل ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق قتل کی وجہ لین دین اور جائیداد کا تنازع ہے تاہم پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے لاشوں کو مردہ خانے جمع کروا کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔پولیس نے  بتایا کہ کار میں سوار ملزم اور اسکے ساتھی نے فائرنگ کی تھی جس کی تلاش جاری ہے جبکہ فائرنگ میں ملوث کار سوار ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ٹریس کرنے کی بھی کوششیں جاری ہیں۔
 فائرنگ

مزید :

صفحہ آخر -