ہنجروال میں بیوی سے تلخ کلامی کے بعد شو ہرنے خود کوآگ لگالی

ہنجروال میں بیوی سے تلخ کلامی کے بعد شو ہرنے خود کوآگ لگالی

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)ہنجروال میں بیوی سے تلخ کلامی کے بعد شوہر بلال شاہ نے خود کوآگ لگالی۔ بلال شاہ کو بچاتے ہوئے اسکے دو بہن بھائی بھی جھلس کر زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہنجروال کے علاقے میں شوہر بلال شاہ نے اپنی بیوی سے لڑائی جھگڑے کے بعد خود کو آگ لگا لی۔ متاثرہ نوجوان کوبچاتے ہوئے اسکے بہن بھائی بھی آگ کی لپیٹ میں آگئے۔ تینوں زخمیوں کوطبی امدادکے لیے جناح ہسپتال منتقل کردیاگیا،متاثرہ نوجوان بلال شاہ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھر یلو لڑائی جھگڑ ے کا ساخسانہ ہے۔ قانونی کارروائی جاری ہے۔

 تلخ کلامی

مزید :

صفحہ آخر -