سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کی نماز جنازہ  ادا  

سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کی نماز جنازہ  ادا  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر) سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی۔ڈاکٹر رضوان کی نماز جنازہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ادا کی گئی، مولانا طارق جمیل نے ڈاکٹر رضوان کی نماز جنازہ پڑھائی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔خیال رہے کہ سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان گذشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے، ڈاکٹر رضوان کو دل کا دورہ پڑنے پر سروسز اسپتال لایا گیا تھا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے، یاد رہے ڈاکٹر رضوان نے وزیراعظم شہباز شریف کے منی لانڈرنگ سمیت کئی کیسز کی تفتیش کی تھی۔
 ڈاکٹر رضوان

مزید :

صفحہ آخر -