عمران خان رکن اسمبلی ہیں استعفے کی تصدیق کرنا ہوگی،سپیکر قومی اسمبلی

 عمران خان رکن اسمبلی ہیں استعفے کی تصدیق کرنا ہوگی،سپیکر قومی اسمبلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ عمران خان آج بھی رکن اسمبلی ہیں ان کو استعفے کی تصدیق کرنا ہوگی،عمران خان سمیت پی ٹی آئی اراکین کو استعفوں کی تصدیق کیلئے خطوط بھیج دیئے ،تحریک انصاف کے ارکان استعفوں کی تصدیق نہیں کرتے تو میں اپنا فیصلہ کرؤں گا، جس کے ساتھ اپوزیشن کے زیادہ ممبر ہونگے اس کو اپوزیشن لیڈر بنایا جائے گا، آنتخابی اصلاحات کیلئے 30 رکنی پارلیمانی کمیٹی بنے گی،انتخابی اصلاحات کا عمل بجٹ اجلاس کے دوران آگے بڑھایا جائے گا،انتخابی اصلاحات کے بعد الیکشن سے متعلق فیصلہ ہوگا۔ پارلیمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر اے) کی ایگزیکٹو باڈی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ جس کیساتھ اپوزیشن کے زیادہ ممبر ہونگے اس کو اپوزیشن لیڈر بنایا جائے گا،تحریک انصاف کے ممبران کے پیش نہ ہونے پر فیصلہ کریں گے،تحریک انصاف کے ارکان نے استعفے دیئے ہیں یا نہیں پیش ہونا چاہیے،استعفوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے،استعفیٰ ہر رکن کے ہاتھ کا لکھا ہونا چاہیے،اراکین کو استعفوں کی تصدیق کیلئے خطوط بھیج دیئے ہیں،عمران خان کو بھی خط بھجوایا ہے،تحریک انصاف کے ارکان استعفوں کی تصدیق نہیں کرتے تو اپنا فیصلہ کروں گا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابی اصلاحات کیلئے 30 رکنی پارلیمانی کمیٹی بنے گی،پارلیمانی کمیٹی میں سینٹ کے10 اور20 ارکان قومی اسمبلی سے ہونگے،پارلیمانی کمیٹی کیلئے عمران خان سمیت تمام پارلیمانی لیڈر کو خط لکھ دیئے ہیں،انتخابی اصلاحات کا عمل بجٹ اجلاس کے دوران آگے بڑھایا جائے گا،انتخابی اصلاحات کے بعد الیکشن سے متعلق فیصلہ ہوگا،عمران خان آج بھی رکن اسمبلی ہیں ان کو بھی استعفے کی تصدیق کرنا ہوگی۔
سپیکر قومی اسمبلی

مزید :

صفحہ آخر -