ایف بی آر نے سی این جی پر سیلز ٹیکس وصولی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

ایف بی آر نے سی این جی پر سیلز ٹیکس وصولی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

  

 اسلام آباد (این این آئی)ایف بی آر نے سی این جی پر سیلز ٹیکس وصولی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیاجس کے مطابق سیلز ٹیکس وصولی کیلئے ریجن ون میں سی این جی 140 روپے فی کلو گرام ویلیو مقرر کیا گیا،ریجن ٹو میں 135 روپے فی کلو گرام کے حساب سے سی این جی کی ویلیو مقرر کیاگیا، اسلا آباد،راولپنڈی،گوجرخان،خیبرپختونخواہ اور بلوچستان ریجن ون میں شامل ہو گا،ریجن ون میں سی این جی سے 140 روپے فی کلو گرام پر سیلز ٹیکس وصول ہو گا، سندھ اور ر پنجاب پر مشتمل ریجن ٹو کیلئے سی این جی کی ویلیو 135 روپے فی کلو گرام مقرر کی گئی، سندھ اور پنجاب پر مشتمل ریجن ٹو میں سی این جی سے 135 روپے فی کلو گرام پر سیلز ٹیکس وصول ہوگا۔

ایف بی آر 

مزید :

صفحہ آخر -