قیدیوں کوگرمی سے بچایا جائے،آئی  جی جیل خانہ جات پنجاب کا  مراسلہ

 قیدیوں کوگرمی سے بچایا جائے،آئی  جی جیل خانہ جات پنجاب کا  مراسلہ

  

لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مر زا شا ہد سلیم بیگ  نے تمام سپرنٹنڈنٹ جیل کو گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت سے بچاو  کے لیے مراسلہ جاری کر دیا، تفصیلات کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے پنجاب بھر کی جیل میں قیدیوں کو گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت سے بچانے کے لیے تمام سپرٹنڈنٹس کو مراسلہ جاری کر دیا جس میں لکھا گیا ہے کہ جیل ڈاکٹر گرمی سے بچاو  کے لیے قیدیوں کی رہنمائی کریں تمام جیلوں میں قیدیوں اور ملازمین کے لئے ہمہ وقت ٹھنڈے صاف پانی کا بندوبست کیا جائے قیدیوں کے نہانے کیلئے وافر مقدار میں پانی مہیا کیا جائے جبکہ ہیٹ سٹروک روم میں آئس مناسب مقدار میں موجود ہونی چاہیے اس کے علاوہ کچن میں کام کرنے والے قیدیوں اور مین وال کے ساتھ ڈیوٹی کرنے واے ملازمین کو دن کے اوقات میں کچی لسی فراہم کی جائے کچن کو ہوادار بنانے کے لیے اقدامات کئے جائیں اورڈیوٹی پر مامور ملازمین کے لئے چھتری کا استعمال یقینی بنایا جائے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچنے کے لیے جیل ہسپتال میں ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کے فلٹروں کو باقاعدگی سے تبدیل کیا جائے-

  مراسلہ

مزید :

صفحہ آخر -