عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل  کی قیمت میں 7ڈالرکمی 

    عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل  کی قیمت میں 7ڈالرکمی 

  

واشنگٹن (این این آئی) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 7ڈالرکمی سے 105ڈالر 94 سینٹ فی بیرل ہوگئی ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 6.1فیصد کمی کے بعد 103ڈالر فی بیرل ہوگئی۔اس کے علاوہ عالمی منڈی میں قدرتی گیس کی قیمت میں 12فیصد کمی ہوگئی جس کے بعد دوران ٹریڈنگ گیس کی قیمت 7ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی سطح پرجود ہے۔ 

 خام تیل

مزید :

صفحہ آخر -