عمرسرفراز چیمہ نے آئینی ذمہ داریاں پوری کیں،عثمان بزدار 

 عمرسرفراز چیمہ نے آئینی ذمہ داریاں پوری کیں،عثمان بزدار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (آئی این پی) سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ نے آئینی ذمہ داریاں پوری کیں،گورنر نے اسمبلی پر دھاوا بولنے والے بد معاش مافیا کا راستہ روکا۔منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کے احکامات کے باوجود برطرفی کا نوٹیفکیشن قانون شکنی ہے۔ ہم غیر آئینی طریقے سے گورنر کی برطرفی کو مسترد کرتے ہیں،جبکہ غیر آئینی طریقے سے برطرفی کے اقدام کو بھی مسترد کرتے ہیں۔ 
عثمان بزدار 

مزید :

صفحہ آخر -