جنوبی ایشیاء کے 150 مکاتب کم کر کے50مکاتب بنا کر اے، بی  سی زون بنانے کی تجویز 

جنوبی ایشیاء کے 150 مکاتب کم کر کے50مکاتب بنا کر اے، بی  سی زون بنانے کی تجویز 

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) حج2022ء مکتب کے معاملات فائنل کرنے کیلئے موسسہ جنوب ایشیاء کا روزانہ کی بنیاد پراجلاس۔ پہلی بار جنوبی ایشیاء کے 150 مکاتب کم کر کے50مکاتب بنا کر اے، بی، سی زون بنانے کی تجویز ہے۔مکتب کی فیس طے نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان سمیت جنوب ایشیاء کے تمام ممالک کو سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیم کے پیکیج بنانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔سعودی وزارت الحج نے موسسہ جنوب ایشیاء کو 15سوال تک مکاتب کے تمام امور فائنل کر کے آن لائن نظام کے ذریعے بنکنگ شروع کرنے کی ہدایت کی ہے آج بھی اہم اجلاس ہو رہا ہے۔

مکتب

مزید :

صفحہ آخر -