سا بق صدر لاہور چیمبر عبدالباسط کو جواب داخل کروانے کیلئے مہلت 

سا بق صدر لاہور چیمبر عبدالباسط کو جواب داخل کروانے کیلئے مہلت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس علی باقر نجفی نے سابق صدر لاہور چیمبر آف کامرس کے خلاف بینک الفلاح ڈیفالٹ او ر ریکوری کیس میں سابق صدر لاہور چیمبر عبدالباسط کو جواب داخل کروانے کے لئے مہلت دے دی،عدالت نے نادہندہ بگ فیڈ کمپنی کو بھی آئندہ ماہ جواب داخل کرنے کاحکم دیا بینک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سابق صدر لاہور چیمبر آف کامرس عبدالباسط نے بگ فیڈ کمپنی کے نام سے قرض لیا، بینک نادہندہ نے قرض کے لئے پھولنگر میں واقع 149 کنال 18 مرلے زمین رہن رکھوائی،نادہندہ کمپنی کے لئے بگ برڈ پولٹری کمپنی نے بھی گارنٹی دی، رقم کی عدم ادائیگی پر عبدالباسط سمیت دیگر کو ڈیفالٹر قرار دیا گیا، عدالت سے استدعا ہے کہ رقم کی ریکوری کے لئے بگ فیڈ کمپنی کے خلاف 20 کروڑ 3 لاکھ 40 ہزار کی ڈگری جاری کی جائے۔
مہلت

مزید :

صفحہ آخر -