منحرف ارکان کیخلاف کارروائی نہ کرنے کیخلاف کیس کی سماعت کی درخواست منظور

 منحرف ارکان کیخلاف کارروائی نہ کرنے کیخلاف کیس کی سماعت کی درخواست منظور

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس شجاعت علی خان نے پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 25 مبینہ منحرف ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے خلاف کیس کی جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور کرلی عدالت نے سبطین خان وغیرہ کی طرف سے دائربنیادی درخواست کی سماعت کی تاریخ 17 مئی کی بجائے 13 مئی مقرر کردی  عدالت نے الیکشن کمیشن کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرجواب طلب کررکھا ہے،سبطین خان سمیت دیگر پی ٹی آئی اراکین کی متفرق درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار وں کا موقف ہے کہ  25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا گیا  ارکان اسمبلی الیکشن کمیشن نے ریفرنس پر منحرف  اراکین کو ڈی  سیٹ کرنے کے حوالے  سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا لاہور ہائیکورٹ میں کیس زیر سماعت ہے اور 17 مئی سماعت کیلئے تاریخ مقرر ہے اہم معاملہ ہے جس کی سماعت جلد کی جائے۔

درخواست منظور

مزید :

صفحہ آخر -