چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نجی دورے پر سنگاپور روانہ 

 چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نجی دورے پر سنگاپور روانہ 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹرجسٹس محمد امیر بھٹی نجی دورے پر سنگاپور چلے گئے، لاہور ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج مسٹرجسٹس ملک شہزاد احمد خان نے لاہور ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدہ کا حلف لے لیا،مسٹر جسٹس شجاعت علی خان نے ان سے حلف لیا، حلف برداری کی سادہ و پروقار تقریب لاہور ہائیکورٹ کے ججز لاؤنج میں منعقد ہوئی، حلف برداری تقریب میں لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس صداقت علی خان، جسٹس سید شہباز علی رضوی، جسٹس شاہد جمیل خان، جسٹس چودھری محمد اقبال اور جسٹس شہرام سرور چودھری سمیت دیگر فاضل ججز، ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری مسعود ارشد، سیشن جج ہیومن ریسورس عبدالرشید عابد اور لاہور ہائیکورٹ افسران نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر پراسیکیوٹر جنرل پنجاب رانا عارف کمال نون، وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل حفیظ الرحمن چودھری، صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن احسن بھون، صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سردار اکبر ڈوگر سمیت دیگر وکلاء رہنماء بھی موجود تھے۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عرفان احمد سعید نے تقریب کی نظامت کے فرائض سرانجام دیئے۔

چیف جسٹس 

مزید :

صفحہ آخر -