ڈی جی اینٹی کرپشن منظور ناصر تبدیل، احمد رضا سرور کو اضافی چارج مل گیا 

ڈی جی اینٹی کرپشن منظور ناصر تبدیل، احمد رضا سرور کو اضافی چارج مل گیا 

  

لاہور(سپیشل رپورٹر،این این آئی) پنجاب حکومت نے تین افسران کے تقرر و تبادلے جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ڈی آئی جی سہیل سکھیرا کی خدمات پنجاب کے سپرد کر دیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن افضال احمد کو 116ویں نیشنل مینجمنٹ کورس میں شرکت کیلئے ریلیو کر کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن رپورٹ کرنے،ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن پنجاب رائے منظور حسین ناصر کو تبدیل کر کے سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن جبکہ سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور احمد رضا سرور کو ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے عہدے کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔ علاوہ ازیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ڈی آئی جی سہیل سکھیرا کی خدمات حکومت پنجاب کے سپرد کر دیں۔ ذرائع کے مطابق انہیں پنجاب میں اہم ذمہ داری دئیے جانے کا امکان ہے۔ ڈی آئی جی سہیل سکھیرا کو سابقہ حکومت کے دور میں دس سالہ ٹرانسفر پالیسی کے تحت صوبہ بدر کر کے سندھ بھجوایا گیا تھا۔دوسری جانب ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نارکوٹکس پنجاب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سمیت متعدد ایکسائز آفیسر تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ایکسائیز پنجاب وقاص علی محمود نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل محمد آصف کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر ساہیوال جبکہ ڈائریکٹر ساہیوال محمد سعید کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پنجاب تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے علاوہ ازیں ایکسائز آفیسر مبشر ریاض کو ایم آر 1 ملتان،ایکسائز آفیسر محمد نعیم کو پروفیشنل ٹیکس ملتان،ایکسائز آفیسر رانا ارشد علی خان کو ایکسائز 1اور ایکسائز آفیسر فیصل شہزاد کو سیالکوٹ تعینات کردیا ہے۔

تبادلے 

مزید :

صفحہ آخر -