قوم مایوس نہ ہو،ہمارا احتجاج پر امن ہوگا،جہانزیب کھچی

قوم مایوس نہ ہو،ہمارا احتجاج پر امن ہوگا،جہانزیب کھچی

  

میلسی(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف ضلع وہاڑی کے صدر سابق ایم۔این اے محمد اور نگ زیب خان کھچی اورسابق صوبائی  وزیر ٹرانسپورٹ محمد جہاں زیب خان کھچی ایم پی اے نے کہا ہے کہ قوم مایوس نہ ہو۔ ہم پرامن لوگ ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ حکومت پاکستان میں (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

حالات کی" نار میلسی "کے لییکوئی ایسا اقدام نہیں کرے گی جس میں جمہوری طریقوں کو سبو تاژ کیا جائے. ہمیں تحریک پاکستان کی سیاسی وراثت ملی ہے اس لیے چاہتے ہیں کہ اس ملک کو بنانے کے لیے جتنی قربانیاں ادا کی گئیں حکومت ان کا احترام کر ے اور سچ کی بنیاد پر چلے متعصبانہ سوچ اس وقت حالات کے لیے نقصان دہ ہو گی یہ مارشل لا نہیں جمہوری دور ہے جس میں اپوزیشن کو حق احتجاج پر امن حاصل ہوتا ہے جے یو آئی۔پی ڈی آیم۔پی پی پی  اسلام آباد میں لا نگ مارچ کر چکے ہیں جبکہ وفاقی  حکومت کے ہوتے ہوئے سندھ ہاس کا "کارنامہ "سر انجام دے چکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے حجاز،مقدس میں عمرہ اور ترکی وعراق میں مقامات مقدسہ کی زیارات کے بعدیہاں میلسی میں شہریوں اور کارکنوں کے وفود سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہٹانے کا بیرونی سازش کے علاوہ کوئی جواز نہ تھا اگر نمبر پورے تھے تو خرید و فروخت کیوں کی گئی۔دیوالیہ معیشت کو دوست ممالک اور مختلف عالمی اداروں سے سی سی یو سے باہر نکالا گیا اور بحث کے بعد آئی ایم ایف سے رجوع کا فیصلہ ہوا۔ حکومت نے عام آدمی کو  معاشی مسائل سے نجات دینے کے ساتھ ساتھ کرونا کی 3 درجاتی فری ویکسینیشن سے دنیا کے لیے قابل تعریف طریقہ اپنایا۔ناموس رسالت کیتحفظ کے  لیے عمران خان نے اقوام متحدہ میں جاکر اسے انسانی حق آذادی اظہار کے حوالے سے ممانعت منظور کرائی اور ایک دن سال میں  اسلا مو فوبیا کے حوالے سے منانے کی  قرارداد منظور کرائی۔معیشت کو مضبوط کیا۔جس پارلیمینٹ میں پاک فوج پر تنقید کی گء اور پارلیمینٹ  خاموش رہی اس کی عمران خان کے   خلاف پارلیمینٹ سے باہر تقریر کے خلاف   قرارداد سے پہلے پارلیمینٹ اپنی صفائی پیش کرے کہ۔جب ان کی موجودگی میں  پاک فوج کے خلاف قانون ساز ادارے میں محسن داوڑاورعلی وزیر کی  تقاریر ہوئیں تو ان کی پاک فوج سے محبت کہاں تھی؟انہوں نے کہا  کہ انتخابات ہر ایشو کا واحد حل ہیں اس لیے حکومت دانشمندانہ فیصلے کرے جس سے احتجاج میں امن کی فضیلت قائم رہے کیونکہ امن ہی سیاسی احتجاجوں کی روح ہے اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما محمد عالم گیر  خان   کھچی۔علی رضا خان کھچی۔اقبال خان کھچی۔جاوید اقبال خان جوئیہ۔زبیر اقبال خان جوئیہ۔صدر پی ٹی آئی لائرز فورم ناصر ممتاز خیر پوری ایڈوکیٹ۔ملک کاشف۔چوہدری محمد کاشف۔اور شہری نمائندوں وسیم شیخ۔شہزاد کاظمی. سید شبیر حسین کاظمی صدر میلسی بار۔نے انہیں عمرہ اور زیارات نجف و کر بلا کی مبارک باد دی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -