ڈسٹرکٹ بار ملتان،ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈزریلیز،وکلاء میں خوشی کی لہر

ڈسٹرکٹ بار ملتان،ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈزریلیز،وکلاء میں خوشی کی لہر

  

ملتان(خصوصی رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ملتان میں مختلف منصوبوں کی تعمیر و مرمت کے لئے فنڈز جاری کردیے گئے۔جس پر(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

 وکلا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان چوہدری محمد ارشد صابر مئیو نے کہا کہ 1 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد فنڈز سے ڈسٹرکٹ بار میں وکلا کا بار ہال، ڈے کیئر سینٹر سمیت دیگر ترقیاتی کام ہوگا، ایس ڈی او بلڈنگ سے نقشہ جات بنوا دیئے ہیں اور کام شروع کردیا ہے،پولیس لائن میں انتظامیہ کے دفاتر خالی کروا دیے ہیں۔ اب سٹی کمپلیکس کا کام شروع ہوگا۔وکلا اور سائلین کو درپیش مسائل اور انفراسٹرکچر فراہم کرنے کے حوالے سے پہلی ترجیح ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -