سیاسی ہلچل: پاک، ویسٹ انڈیزون ڈے سیریز لاہور سے ملتان منتقل کرنے پر غور 

سیاسی ہلچل: پاک، ویسٹ انڈیزون ڈے سیریز لاہور سے ملتان منتقل کرنے پر غور 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)ملک میں جاری سیاسی ہلچل کے اثرات کرکٹ میچز پر بھی پڑنے لگے ہیں، پی سی بی نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ون ڈے کرکٹ سیریز کے میچز لاہور سے ملتان منتقل کرنے کی تجویزپر غور شروع کردیا، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کو متبادل وینیو کے طور پر تیار رکھنے کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ پولیس اور انتظامیہ کو بھی اس بارے سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کا حکم دے دیا گیا ہے۔(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)
پی سی بی نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ون ڈے کرکٹ سیریز کے لیے متبادل پلان بنا لیا ہے، کرکٹ میچز منعقد کرنے بارے ملتان پولیس اور انتظامیہ کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد ملتان پولیس کا کرکٹ میچز منعقد کرنے بارے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے، ملتان میں اس بارے آئندہ دو روز میں اعلی سطحی میٹنگ بھی منعقد ہو گی، میٹنگ میں پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی رپورٹس پیش کریں گے، تاہم ملتان میں ہونے والے کرکٹ میچز کی تعداد بارے تاحال آگاہ نہیں کیا گیا، واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کرکٹ سیریز جون میں شروع ہونی ہے۔