جعلسازی کے ذریعے بیرون  ملک سفر کی کوشش،ملزم گرفتار

جعلسازی کے ذریعے بیرون  ملک سفر کی کوشش،ملزم گرفتار

  

ملتان(وقائع نگار)ایف آئی اے ملتان نے جعلی دستاویزات کے(بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

 ذریعے بیرون ملک سفر کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے  ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تفصیل کے مطابق تفصیل کے مطابق شنواری محلہ لنڈی کوتل کا رہائشی راشد خان ملتان ائیرپورٹ پہنچا  و ہ ملتان سے بیرون ملک جانا چاہتا تھا ایف آئی اے امیگریشن سٹاف نے راشد خان کی دستاویزات چیک کیں تو وہ جعلی نکلی ملزم کے پاس یورپ کے ملک مالٹا کا مستقل رہائشی کارڈ تھا تصدیق پر معلوم ہوا کہ رہائشی کارڈ جعلی ہے جس پر ملزم نے بتایا کہ اس نے پہلے کبھی مالٹا کا سفر نہیں کیا نصیب نامی شخص نے اسے دو لاکھ روپے لے کر رہائشی کارڈ بنا کر دیا تھا جس پر ایف آئی اے حکام نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -