اتائیوں کیخلاف آپریشن،ٹیم میں اسناد اور شیلڈزتقسیم

اتائیوں کیخلاف آپریشن،ٹیم میں اسناد اور شیلڈزتقسیم

  

ملتان(وقائع نگار)جعلی ادویات بنانے، بیچنے اور اتائیت میں ملوث عناصر کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے والے محکمہ صحت کے افسران کو سیکریٹری محکمہ پرائمری و (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

سیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم کی شاباش، بہترین کارکردگی کے حامل افسران کوتعریفی شیلڈزاور نقد انعام دیا گیا۔ جن افسران کو انعامات سے نوازا گیا ان میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ملتان ڈاکٹر تیمور آصف اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوٹ ادو ضلع مظفرگڑھ ڈاکٹر محمد رضا شامل ہیں۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سیکریٹری محکمہ پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم نے کہا کہ افسران کی محنت اور جانفشانی سے کام کرنے کی بدولت انسداد اتائیت سیل پنجاب کی ماہ اپریل کی رپورٹ میں ٹاپ 14 پوزیشنوں میں جنوبی پنجاب کے 10 اضلاع شامل ہیں۔ کارکردگی کے لحاظ سے ضلع ملتان پنجاب بھر میں دوسری اورضلع مظفرگڑھ تیسری پوزیشن کے ساتھ سرفہرست رہے۔ دیگر اضلاع میں وہاڑی پانچویں، خانیوال چھٹی، ڈیرہ غازیخان ساتویں پوزیشن، لیہ نہم، بہاولنگر گیارہویں، لودھراں بارہویں، رحیم یار خان تیرہویں اور بہاولپور 14ویں پوزیشن لے کر صوبہ بھر میں نمایاں رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران و ملازمین کی حوصلہ افزائی کو ایک مستقل فیچر کے طور پر شروع کیا جا رہا ہے جہاں اچھی کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی وہیں فرائض سے غفلت برتنے والوں سے باز پرس بھی کی جائے گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -