ملتان،شادی ہالز میں ون ڈش کی خلاف ورزی،کمشنر کا نوٹس،کارروائی کا حکم

ملتان،شادی ہالز میں ون ڈش کی خلاف ورزی،کمشنر کا نوٹس،کارروائی کا حکم

  

ملتان(سٹی رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے شادی ہالز میں ون ڈش کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے  ڈپٹی کمشنرز کو فوری کریک ڈاؤن شروع کرنے کا حکم دیدیا۔انہوں نے واضح کیا کہ شادی کے تمام فنکشنز پر ون ڈش کی پابندی عائد ہے۔گھروں (بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

 میں شادی کی تقریبات پر بھی ون ڈش کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں ہے۔ون ڈش کی خلاف ورزی پر شادی ہال مالکان، ایونٹ آرگنائزر پر بھی مقدمہ درج کروایا جائے گا۔ رات 10بجے کے بعد کسی شادی ہال کو کھلے رہنے کی اجازت نہیں دینگے۔ ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ شہری کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کریں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -