میلسی، قتل مقدمہ، مجرم کو سزائے موت، ایک لاکھ جرمانہ ادا کرنیکا حکم 

میلسی، قتل مقدمہ، مجرم کو سزائے موت، ایک لاکھ جرمانہ ادا کرنیکا حکم 

  

میلسی(نامہ نگار)تھانہ کرم پورکے مشہور مقدمہ قتل کا ایڈیشنل سیشن جج میلسی طاہر خلیل نے فیصلہ کرتے ہوئے مجرم کو سزائے موت،عمر قید اور ایک لاکھ روپے جر مانے کی سزا سنائی۔ استغاثہ کے مطابق اپنی بیٹی سے ناجائز تعلقات کے شبہے پرملزم اشفاق احمد نے اپنے بھتیجے ذیشان کو اپنے گھر گیس سلنڈر بھروانے کے  بہانے سے بلایا اور چھری کے وار کر کے قتل کر دیا اور پھر مقتول کی نعش راجباہ میں بہادی۔کرم پور پولیس نے(بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

 نعش تلاش کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ  زیر دفعات 302/364ت پ درج کیا اور چالان عدالت میں پیش کیا۔ جہاں سماعت کے دوران وکیل استغاثہ کے دلائل۔گواہان کی شہادت کے بعد اشفاق مجرم پر جرم ثابت ہو نے پر فاضل عدالت نے اشفاق کو حقیقی مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت،عمرقید اور ایک لاکھ روپے جر مانے کی سزا سنائی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -