کرپشن کیس، رائے ضمیر دیگر کی بریت درخواست پر دلائل طلب 

کرپشن کیس، رائے ضمیر دیگر کی بریت درخواست پر دلائل طلب 

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج اسد علی نے سابق سی ٹی او لاہور رائے اعجاز سمیت دیگر پولیس افسران کے خلاف کرپشن کیس کی سماعت16مئی تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر رائے ضمیر اور دیگر کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کر لئے پراسکیوٹر فیصل شہزاد گوندل  نے نیب کی جانب سے دلائل دیئے،سابق ڈی پی او گجرات رائے ضمیر،سہیل ظفر چٹھہ، محمد اشرف اور رضوان سمیت ڈی پی او گجرات  اکاؤنٹس آفس کے اہلکار پیش ہوئے،رائے ضمیر سمیت دیگر ملزمان نے بریت کی درخواستیں دائر کر رکھیں ہیں،ملزمان کی جناب سے سید خورشید عالم اور رائے شاہد ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے،نیب کے ریفرنس کے مطابق ملزمان پر پولیس ڈیپارٹمنٹ  میں 2 ارب 96 کروڑ روپے سے زائد کرپشن کا الزام ہیرائے اعجاز اور دیگر افسران پر پرپولیس ملازمین کی مبینہ کروڑوں روپے کی وردیاں ہڑپ کرنے کا الزام ہے،ملزمان پر پولیس کی گاڑیوں کو ملنے والا ڈیزل اور بڑے پیمانے پر صوابدیدی فنڈزخورد بورد کرنے کا بھی الزام عائد ہے۔

مزید :

علاقائی -