گوالمنڈی، جائیداد کے تناز ع پر بھائی نے فائرنگ کر کے بہن کو قتل کر ڈالا

گوالمنڈی، جائیداد کے تناز ع پر بھائی نے فائرنگ کر کے بہن کو قتل کر ڈالا

  

         لاہور(کرائم رپورٹر)گوالمنڈی کے علاقے میں جائیداد کے تنازع پر بھائی نے فائرنگ کر کے بہن کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا تفصیلات کے مطابق گوالمنڈی کے علاقے مین بازار گنداانجن میں قاسم نامی شخص نے رہائشی کمرہ کے تنازع پر طیش میں آکر 32سالہ بہن قرت العین پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں قرت العین موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ ملزم آلہ قتل سمیت فرار ہو اطلاع ملنے پر پولیس افسران اور فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کرنے کر کے لاش کو پو سٹ مارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا پولیس کے مطابق واقعہ میں ملوث ملزم کی  گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں۔ 

مزید :

علاقائی -