روہی نالے سے ملنے والی تشدد زدہ نعش کی شناخت ہو گئی

      روہی نالے سے ملنے والی تشدد زدہ نعش کی شناخت ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(کرائم رپورٹر)دو روز قبل نشتر کالونی روہی نالے سے ملنے والی تشدد زدہ لاش کی شناخت ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق مقتول کی شناخت سابق اسسٹنٹ پروفیسر سلمان شوکت کے نام سے ہوئی   پولیس کے مطابق مقتول سلمان شوکت کو نامعلوم افراد نے تشدد کرکے قتل کیا اور نعش اور گاڑی روہی نالے میں پھینک دی گئی قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف    درج کر لیا گیا۔
 مدعی عثمان شوکت کا کہنا ہے کہ پولیس کو روہی نالے کے کنارے سے ایک لاش ملنے کی اطلاع موصول ہوئی موقع پر پہنچے تو لاش میرے بھائی سلمان کی تھی، اس کے سر پر تشدد کے نشانات اور ناک سے خون نکل رہا تھا۔

مزید :

علاقائی -