شہباز تتلہ قتل کیس، فریقین کے وکلا ء دلائل کیلئے طلب 

   شہباز تتلہ قتل کیس، فریقین کے وکلا ء دلائل کیلئے طلب 

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل شہباز تتلہ قتل کیس کی سماعت کل12مئی تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلا کو دلائل کیلئے طلب کر لیا ایڈیشنل سیشن جج شبریز اختر راجہ نے کیس پر سماعت کی،وکلا ء نے مجموعی 28 گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل کر رکھی ہے،جیل حکام کی جانب سے ملزم مفخر عدیل کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا،سابق ایس ایس پی مفخر عدیل کے وکلا ء تیزاب بیچنے والے دوکاندار گواہ ملک عمران کے بیان پر جرح مکمل کر چکے ہیں، مکان لے کر دینے والے پراپرٹی ڈیلر کے بیان پر جبکہ ملزمان کے فنگر پرنٹ لینے اور سیمپل اکٹھے کرنے والے گواہان کے بیانات پر بھی جرح مکمل ہوچکی ہے،پراسیکیوشن ملزمان کے خلاف 26 گواہوں کے بیانات قلمبند کرواچکے ہیں۔سابق ایس ایس پی مفخر عدیل پرالزم ہے کہ انہوں نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کرسابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل شباز تتلہ کوقتل کیا۔

مزید :

علاقائی -