ایڈن گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ کیس، مزید گواہان طلب

ایڈن گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ کیس، مزید گواہان طلب

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد علی نے ایڈن گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی میں 11 ہزار افراد سے 25 ارب سے زائد کا فراڈ کے کیس کی سماعت 18مئی تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو طلب کر لیا  گزشتہ روز ایڈن گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک  ڈاکٹر امجد کی بیوہ انجم امجد عدالت میں پیش ہوئی، نیب کے چار گواہان نے شہادت قلمبند کرائی،پراسکیوٹر حافظ  اسد اللہ اعوان نے گواہان کو پیش کیا،ایڈن گارڈن کے مالک ڈاکٹر  امجد کے انتقال کے بعد اب بیوہ اور بیٹے ریفرنس میں ملزمان ہیں۔

،نیب کے ریفرنس میں کہا گیاہے کہ  ملزمان پر ایڈن ہاوسنگ سوسائٹی میں 11 ہزار افراد سے 25 ارب سے زائد کا فراڈ کا الزام عائد ہے۔ 

،ڈاکٹر امجد اور دیگر ملزمان نے عوام سے مبینہ طور پر 25 ارب 10 کروڑ روپے وصول کئے، ملزمان فراڈ کرکے  ملک سے فرار ہوگئے تھے، اور شہریوں کو وعدہ کے مطابق پلاٹس نہیں دیئے۔

مزید :

علاقائی -