فنانس سیکرٹری نے4افراد کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دائر کردی

 فنانس سیکرٹری نے4افراد کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دائر کردی

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت میں نجی ہسپتال کے نام پر جعلی رسیدیں دیکر زکوۃ اور دیگر فنڈ ہتھیانے کے خلاف ہسپتال کے فنانس سیکرٹری محمد سہیل نے 4افراد کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دائر کردی،ایڈیشنل سیشن جج محمود اعظم نے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی، عبدالقدیر خان ٹرسٹ ہسپتال راوی روڈ کے فنانس سیکرٹری محمد سہیل نے اپنے وکیل مدثر چودھری ایڈووکیٹ کی وساطت سے عامر رضوان،محمد عامر حنیف،ارشد طاہر اور سجاد کے خلاف دائراندراج مقدمے مقدمہ کی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عبدالقدیر خان نے راوی روڈ ٹرسٹ ہسپتال بنا رکھا ہے،جہاں پر مذکورہ افراد ملازم تھے،ایم کیو خان کے انتقال کے بعد انہوں نے دفتر سے مختلف رسیدیں چوری کر لیں، اب یہ رسیدیں استعمال کرکے لوگوں سے زکوۃ اور فنڈز وصول کر رہے ہیں،ان کے خلاف جعل سازی کے الزام کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -