سپیکر قومی اسمبلی کو نامزد کرنے کیخلاف دائرانٹراکورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر 

 سپیکر قومی اسمبلی کو نامزد کرنے کیخلاف دائرانٹراکورٹ اپیل سماعت کیلئے ...

  

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کے لئے سپیکر قومی اسمبلی کو(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

 نامزد کرنے کے خلاف دائرتحریک انصاف کی انٹراکورٹ اپیل سماعت کے لئے مقرر کردی،لاہور ہائی کورٹ کا5رکنی فل بنچ کل 12 مئی کو سماعت کرے گا، مسٹرجسٹس صداقت علی خان بنچ کے سربراہ ہوں گے جبکہ فاضل بنچ کے دیگر ارکان میں مسٹرجسٹس شاہد جمیل خان، مسٹرجسٹس شہرام سرور چودھری،مسٹرجسٹس ساجد محمود سیٹھی اور مسٹرجسٹس طارق سلیم شیخ شامل ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے 17ارکان اسمبلی نے حمزہ شہباز کی حلف برداری کے لئے سپیکر قومی اسمبلی کو نامزد کرنے کے عدالتی فیصلے کو چیلنج کررکھاہے،عدالت پہلے ہی اپیل پر اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرچکی ہے،اسے قبل دو رکنی بنچ نے اپیل پر ابتدائی سماعت کے بعد اس پر کارروائی کیلئے فل بنچ تشکیل دینے سفارش کی تھی،سنگل بنچ نے سپیکر قومی اسمبلی کو حمزہ شہباز کا حلف لینے کی ہدایت کی تھی۔

سماعت مقرر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -