ملتان،جعلی ادویات کی فروخت،مافیا کیخلاف آپریشن تیز

ملتان،جعلی ادویات کی فروخت،مافیا کیخلاف آپریشن تیز

  

ملتان(وقائع نگار)محکمہ صحت ملتان نے شہر بھر میں جعلی ادویات۔غیر قانونی میڈیکل سٹور اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈان کا سلسلہ تیز کردیا۔جس کے بعد میڈکل سٹوروں کے مالکان کو پریشانی لاحق ہوگئی ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے محکمہ صحت ملتان کی ڈرگ افسران نے حکومتی احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں ڈرگ ایکٹ کی خلاف(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

 ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈان شروع کردیا یے۔اس دوران ڈرگ افسران جعلی ادویات کی فروخت اور بغیر لائسنس کے غیر قانونی میڈیکل سٹور چلنے والوں کے گرد بھی گھیرا تنگ کردیا ہے۔اسی حوالے سے ایک روز قبل شیر شاہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر میڈیکل سٹوروں کو سیل کیا گیا۔محکمہ صحت ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کی ڈرگ برانچ کے ڈرگ انسپکٹروں رواں سال کے دوران مجموعی طور پر 100سے زائد میڈیکل سٹوروں کے چالان کیئے ہیں۔اور انسپکشن کے دوران شبہ میں قبضے میں لی گئی ادویات کو برائے تجزیہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھیجوائے گئے۔اور ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے آٹھ مختلف  ادویات کے نمونوں کو  جعلی قرار دیا تھا۔جبکہ دوسری جانب محکمہ صحت ملتان کے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمن گورمانی نے غیر قانونی میڈیکل سٹوروں اور اتائیت کے خلاف ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو بھی کارروائی کا ٹاسک سونپا ہوا ہے۔جن کی کارروائی کی بدولت ضلع۔ ملتان صوبہ بھر میں دوسرے نمبر پر ایا تھا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -