وی سی نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر راناالطاف احمد کا سکلز لیب کادورہ

وی سی نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر راناالطاف احمد کا سکلز لیب کادورہ

  

ملتان(وقائع نگار)وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے گزشتہ روز نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں قائم کردہ اسٹیٹ آف دی آرٹ سکلز لیب کا دورہ کیا اور انڈر گریجوایٹ طلباو طالبات سمیت پوسٹ گریجوایٹ ڈاکٹرز کو بیسک لائف سپورٹ کے(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

 موضوع پر لیکچر دیا اور شرکا کو عملی ترتیب دی گئی. پروگرام انچارج سکلز لیب ڈاکٹر سید شمس الحسن بخاری سمیت دیگر عملہ بھی اس موقع پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ہمراہ موجود تھا. تربیتی پروگرام کے شرکا نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی جانب سے دیئے گئے لیکچر اور اپنے تجربات کی روشنی میں دیے گئے ٹپس کو انتہائی مفید قرار دیا. اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو ایک بہترین اور ماڈل ادارہ بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے طبی شعبے میں عملے کی تربیت اور جدید تحقیق سے مستفید ہو نے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -