پی ٹی آئی حکومت بیرونی سازش سے گرائی گئی،ملک عامر وارن

پی ٹی آئی حکومت بیرونی سازش سے گرائی گئی،ملک عامر وارن

  

اوچ شریف(نامہ نگار)امریکی یاروں کو کہیں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی پاکستان تحریک انصاف دوبارہ اقتدار میں آئے گی ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

سردار ملک عامر وارن نے سابق کونسلر ملک نور محمد وینس سے ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس دوران رئیس محمد اشفاق سعیدی بھی موجود تھے ملک عامر یار وارن نے کہا کہ عمران خان کو اغیار کی غلامی قبول نہ کرنے پر سزادی گئی پاکستان ایک آزاد اور خودمختار قوم ہے اسے امریکہ کی غلامی کسی صورت قبول نہیں کپتان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف امپورٹڈ حکومت کا بھر پور مقابلہ کرے گی انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت چند ڈالروں کے عوض جو ملی ہے اس کو ہم پر مسلط کردیا گیا ہے مزید انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نیک نیتی اورخلوص سے پاکستان کے عوام کی خدمت کی ہے پاکستان کے عوام نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کردیا ہے عوام عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور  پاکستان کو باوقار ملک بنانے کے لئے سڑکوں پر عوام آگئے ہیں اور عوام کا ایک ہی نعرہ ہے صاف شفاف الیکشن کرائے جائیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -