مبینہ پولیس مقابلے، سنگین وارداتوں میں مطلوب دو ڈاکو ہلاک 

مبینہ پولیس مقابلے، سنگین وارداتوں میں مطلوب دو ڈاکو ہلاک 

  

احمدپورشرقیہ(سٹی رپورٹر،نمائندہ پاکستان) تھانہ نوشہرہ جدید کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ہلاک ڈاکو اللہ ڈتہ اور عبدالحمید بہاول پور، رحیم یار خان، ملتان، لودھراں پولیس کو سنگین مقدمات میں مطلوب تھے ہلاک ڈاکو لودھراں میں پولیس ملازمین پر فائرنگ اور اسلحہ چھیننے میں ملوث تھے ان  کے 5 ساتھی بھی چند یوم قبل پولیس مقابلہ میں ہلاک ہو چکے ہیں  پولیس تھانہ نوشہر ہ جدید نے(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

 مقابلہ میں  ہلاک ہونے والے ڈاکوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھجوا کر کاروائی شرو ع کردی ہے۔مرنے والے ڈاکوؤں سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -