بیکن ہاؤس کے تعاون سے چلڈرن ہسپتال فیصل آباد میں پلے ایریا قائم

بیکن ہاؤس کے تعاون سے چلڈرن ہسپتال فیصل آباد میں پلے ایریا قائم

  

لاہور(پ ر)پاکستان میں نجی تعلیمی اداروں کے سب سے بڑے نیٹ ورک بیکن ہاؤس نے حال ہی میں چلڈرن ہسپتال، فیصل آباد میں ایک کمیونٹی پلے ایریا قائم کرنے میں معاونت کی ہے۔اس پلے ایریا کے لیے فنڈز جمع کرنے کے لیے بیکن ہاؤس کنڈرگارٹن برانچ، فیصل آباد میں ”ایک برش ہر چیز کو بدل سکتا ہے“کے عنوان سے آرٹ کی نمائش کرائی گئی۔آرٹ کی نمائش کا مقصد طلباء کے فن پاروں کی مدد سے اسکول میں فنڈ ز جمع کرنے کی سرگرمی کا انعقاد تھا جس میں ان کی تخلیقی صلاحیتوں اور سیکھنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ نمائش کے دوران طلباء کے تخلیق کردہ فن پاروں کو والدین، اساتذہ اور موقع پر مودود دیگر حاضرین کو فروخت کیا گیاجس سے مجموعی طور پر 6لاکھ روپے کی رقم جمع ہوئی جو کہ چلڈرن ہسپتال کے ساتھ مل کر یہاں آنے والے نونہال مریضوں کی طبی سہولت کے طورپر ایک پلے ایریا کا افتتاح کرنے میں استعمال کی گئی۔پلے ایریا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، بیکن ہاؤس کے سربراہ قاسم قصوری نے کہاکہ،”بیکن ہاؤس میں ہم اپنے طلباء کو معاشرے کے مددگار شہری بننے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں تاکہ ان میں فلاحی کاموں کا جذبہ اورخود اعتمادی کی بنیادی اقدار کو ابھارا جا سکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -