حکومت لائبریرینز کیلئے ر یڈکشن الاؤنس جاری کرے،سیف عتیق الرحمن

حکومت لائبریرینز کیلئے ر یڈکشن الاؤنس جاری کرے،سیف عتیق الرحمن

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) پنجاب یونیورسٹی لائبریرینز آرگنائزیشن کے صدر سیف الرحمن عتیق اور ممبران ایگزیکٹو کونسل نے موجود حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سابقہ دور حکومت میں پنجاب کی تمام سرکاری یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور ملازمین کے ساتھ جو امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے اس کی وجہ سے ملازمین میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔ لہٰذا موجود حکومت پنجاب کے دیگر محکموں کی طرح یکم جون 2021ء سے سپیشل ریڈیکشن الاؤنس ادا کرنے کے احکامات جاری کرے۔ تاکہ بڑھتی ہوئی ظالمانہ مہنگائی میں یونیورسٹی ملازمین سکھ کا سانس لے سکیں۔

اعظم کلاتھ مارکیٹ تاجروں کے حقوق کی محافظ ہے،ملک زمان نصیب

لاہور(سٹی رپورٹر) اعظم کلاتھ مارکیٹ کے صدر ملک زمان نصیب کی زیر صدارت تاجر رہنماؤں کے خصوصی اجلاس میں خواجہ اعجاز احمد، امتیاز خان، میاں امداد حیسن گوشی، شیخ عارف، چاچو امجد سیون اپ، ملک اکرام کلو اور اشفاق عرف شاقی نے خصوصی شرکت کی ۔ اجلاس میں اعظم کلاتھ مارکیٹ کے تجارتی و کاروباری حالات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ اعظم کلاتھ مارکیٹ کے صدر ملک زمان نصیب  نے اجلاس میں شریک تاجر رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعظم کلاتھ مارکیٹ تاجر برادری اور دکانداروں کے حقوق کی محافظ ہے۔ اعظم کلاتھ مارکیٹ کی بہتری کیلئے موثر آواز اور متحرک کردار ہمارا بنیادی اور اولین منشور ہے۔ انشااللہ اپنے اس فرض کو حق اور سچ کیساتھ نبھاتے رہیں گے۔ معاشی استحکام کاروبار زندگی کیلئے سازگار حالات کے ذریعے ہی ممکن ہے ۔ 

۔ ملکی معاشی بقا اور استحکام میں اقتصادی شعبہ ہائے زندگی کے کردار کو مزید جاندار اور مضبوط بنائیں گے 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -