ایم ڈی واسا محمد تنویر کی تین ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری

ایم ڈی واسا محمد تنویر کی تین ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)ایم ڈی واسا محمد تنویر کی 3 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری، ایم ڈی واسا محمد تنویر نے 11فروری کو بطور ایم ڈی واسا لاہور کا چارج سنبھالا۔ایم ڈی کی ہدایات پرتمام افسران کو پابند کیا گیا کہ 10 سے 11 بجے تک عوامی شکایات کے فوری ازالہ کے لیے اپنے دفاتر میں موجود رہیں۔ایم ڈی واسا کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پورے لاہور میں مین ہول کورز کے حوالے سے خصوصی مہم شروع کی گئی۔ایم ڈی واسا محمد تنویر نے سرپرائز دوروں کا ایک سلسلہ شروع کیاجس کے  مثبت نتائج آئے اور واسا افسران و عملہ علی الصحبح دفاتر میں موجود رہتا تھا۔ایم ڈی واسا محمد تنویر نے عوامی خدمت کو اولین ترجیح قرار دیا۔سمارٹ واٹرنگ منصوبہ میں پیش رفت میں ایم ڈی واسا محمد تنویر نے خصوصی دلچسپی دکھائی جس کی وجہ سے چینی کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ طے پا گیاجس سے چینی کمپنیوں کا کنسورشیم پنجاب میں 9ارب کی سرمایہ کاری کرے گا۔دو سال میں ساڑھے 7 لاکھ صارفین کو واٹر میٹر لگا کر دیے جائیں گے جس سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا  ہوں گے بلکہ پانی کی بچت کو بھی ممکن بنایا جا سکے گا۔

ایم ڈی واسا محمد تنویر کی ہدایات پرپری مون سون پلان پر عملدرا?مد کیا گیابروقت ڈیسلٹنگ ا?پریشن شروع کیے گئے زیادہ مسائل والے علاقوں کو وقت رہتے ہی کلیئرکیا گیا۔نشیبی علاقوں میں کوپر روڈ، جی پی او، نابھہ روڈ، قرطبہ چوک، ایک موریہ، دو موریہ پل سمیت دیگر علاقوں میں خصوصی ڈیسلٹنگ ا?پریشن کروایا گیا۔ایم ڈی واسا محمد تنویر نے مون سون سے قبل ہی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ڈی واٹرنگ سیٹ، سکر اور جیٹنگ مشینیں خریدے کی ہدایات دیں تاکہ مون سون میں عوامی شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔ترقیاتی سکیموں میں کوالٹی کنٹرول کے حوالے سے خصوصی کام کیا گیا۔ایم ڈی واسا محمد تنویر نے بابو صابو واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے حوالے سے یورپین مشن سے پراجیکٹ  مینجمنٹ یونٹ کے قیام کے لیے 3 لاکھ یورو کی گرانٹ منظور کروائی۔ کٹار بند ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبہ کے لیے ڈینشن انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ ایجنسی کے ساتھ میٹنگز کی گئی جس پر ڈینیڈا نے واسا لاہور کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ایم ڈی واسا محمد تنویر نے واسا کے ورک چارج ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو ممکن بنایا۔اس دوران ایم ڈی واسا محمد تنویر نے جائیکا جاپان کے وفد سے بھی ملاقاتیں جاری رکھیں۔جائیکا نے واسا لاہور کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔جرمن ایجنسی برائے بین الاقوامی کوا?پریشن نے ایم ڈی واسا محمد تنویر کی ہدایات پر واسا لاہور کے سٹاف کو انرجی مینجمنٹ کے حوالے سے ٹریننگ مہیا کی تاکہ واسا لاہور قابل تجدید توانائی کے طریقوں کو استعمال میں لاتے ہوئے فائدہ اٹھا سکے۔ایم ڈی واسا محمد تنویر نے سکاڈا ا?ٹومیشن سسٹم کو ڈسپوزل اسٹیشن پر تنصیب کی ہدایات دیں کیونکہ شوکت خانم ڈسپوزل اسٹیشن پر سکاڈا سسٹم سے ایک سال میں 70 لاکھ روپیے کی بجلی کی بچت کو ممکن بنایا جا سکا۔ ایم ڈی واسا محمد تنویر نے تین ماہ میں پانی کی بچت اور غیر قانونی کنکشن کے خلاف خصوصی مہم چلائی جس سے نہ صرف زیر زمین پانی کے لیول میں ٹھہراو ممکن بنایا جا سکا اور واسا لاہور کے ریونیو میں اضافہ بھی ممکن ہوا۔ایم ڈی واسا محمد تنویر نے مون سون کی تیاریوں کے لیے خصوصی طور پر شادی پورہ، محمود بوٹی، شاد باغ، کھوکھر روڈ، ڈسپوزل اسٹیشنز کا معائنہ کیا اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ایم ڈی واسا محمد تنویر کی خصوصی کاوش سے واسا لاہور کے ریونیو سسٹم اپ گریڈیشن پر کام کیا گیاجس سے واسا لاہور کا ریونیو بلنگ سسٹم سنٹرلائزڈ ہو جائے گا اور صارفین کے لیے مزید ا?سانیاں پیدا ہوں گی۔ایم ڈی واسا محمد تنویر کی ہدایات پر ریونیو ڈائریکٹوریٹ نے واسا کے نادہندگان کے خلاف بڑے کریک ڈاون کا ا?غاز کیا جس سے کروڑوں روپیے واسا لاہور نے اکھٹے کیے۔ایم ڈی واسا نے اپنے دوروں کے دوران واسا لاہور کی 1334 کی سروس اور دیگر ا?ن لائن شکایات کی سروس صارفین سے خود ٹیلفونک گفتگو کی۔صارفین نے ایم ڈی واسا سے بات کرکے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔ایم ڈی واسا محمد تنویر نے واسا لاہور کے فوت شدگان کے واجبات کے حوالے سے چیکس تقسیم کیے اور فوت شدگان ملازمین کی واسا لاہور کے لیے خدمات کو سراہا۔ایم ڈی واسا محمد تنویر نے نین سکھ ڈسپوزل اسٹیشن،اچھرہ موڑ  سلطان احمد روڈ  ڈسپوزل اسٹیشن، کھاڑک ڈرین سے شاہ فرید سی این جی  تک سیوریج سسٹم سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کے کاموں کو تیز کروایا۔ایم ڈی واسا محمد تنویر نے رمضان المبارک میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ملازمین کی فلاح بہبود کے لیے ایم ڈی واسا محمد تنویر نیاقدامات کیے۔جس سے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کیا گیا۔ایم ڈی واسا محمد تنویر نے عید الفطر پر عوامی الناس کو پانی و نکاسی ا?ب کی سہولیات فراہم کرنے کے لیینہ صرف ا?پریشنل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کیں بلکہ خود بھی عید کے روز واسا کنٹرول روم، ٹیوب ویل اور ڈیسلٹنگ ا?پریشن کا جائزہ لیا۔ایم ڈی واسا محمد تنویر نے زیر زمین واٹر ٹینکس کشمیر روڈ اور شیرنوالہ گیٹ کے کام کو تیز کروایا ایم ڈی واسا محمد تنویر کا کہنا تھا کہ مون سون سے قبل ان ٹینکس کو مکمل فعال کردیا جائے گا۔3 ماہ کے قلیل وقت میں ایم ڈی واسا محمد تنویر نے دن رات محنت کی تاکہ واسا لاہور مزید ترقی کے منازل طے سکے۔