پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی بوتلیں بنانے والا یونٹ پکڑ لیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی بوتلیں بنانے والا یونٹ پکڑ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)پنجاب فوڈاتھارٹی کا مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن۔ تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں معروف برانڈزکی جعلی بوتلیں بنانیوالا یونٹ پکڑا گیا۔فوڈسیفٹی ٹیم نے پلاسٹک بوتلیں تیار کرنیوالے 7 سانچے،مکسنگ مشین،فلنگ مشین،2 سٹوریج ٹینک،سلنڈرز اورکیمیکل ڈرمز ضبط کرتے ہوئے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کروادیا۔شیخوپورہ کی آپریشن ٹیموں نے سپلائی چین کی ریکی کر کے یونٹ کا پتہ لگایا۔ ڈرنکس کے نام پر کیمیکلز کا محلول تیار کرنیوالا یونٹ جڑ سے اکھاڑدیا۔کارروائی کے دوران معروف برانڈز کی بوتلیں،ڈھکن اور لیبلنگ برآمد کی گئی۔ 80 ہزار بوتلوں کے جعلی لیبلز، 12 ہزار بوتلیں،12 ہزار ڈھکن،90 لٹر ڈرنکس،50کلو رنگ اور فلیورز تلف کردیے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کاکہناتھا کہ جعلساز مافیا ممنوعہ اجزاء کے استعمال سے معروف برانڈز کی جعلی بوتلیں تیار کر رہے تھے۔ مضر صحت کاربونیٹڈ ڈرنکس جعلی لیبلنگ لگا کر گلی محلوں اور چھوٹے فوڈپوائنٹس پر سپلائی کی جانی تھیں۔ 

ریکارڈ کی عدم دستیابی،غیر معیاری سٹوریج، حشرات کی موجودگی،گند اور بدبودار ماحول پایا گیا۔ شعیب خان جدون کا مزیدکہناتھاکہ عام عوام کے لیے اصل جیسی جعلی لیبلنگ کی پہچان کرنا ناممکن ہے۔