پرائمری سکولو ں میں انگریزی پڑھانے والے اساتذہ کا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

 پرائمری سکولو ں میں انگریزی پڑھانے والے اساتذہ کا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

  

 لاہور (لیڈی رپورٹر)پرائمری سکولوں میں انگریزی پڑھانے والے اساتذہ کا ٹیسٹ لیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ قائداعظم اکیڈمی اور برٹش کونسل کے مابین 30 مارچ کو طے پانے والے معاہدہ کے تحت لیا جائے۔ٹیسٹ کا مقصد پرائمری سکولز کے اساتذہ کا انگریزی زبان پر عبور کا جائزہ لینا ہے۔محکمہ تعلیم کے مطابق پانچ اضلاع سے 470 پرائمری اساتذہ کا ٹیسٹ لیا جائے گا۔لاہور کے 140 اساتذہ شامل ہوں گے۔مزکورہ اضلاع میں لاہور،ملتان،سیالکوٹ،فیصل آباد اور روالپنڈی شامل ہیں۔ٹیسٹ دینے والے اساتذہ کو ایک ہزار روپے ٹریول الاونس دیا جائے گا۔تمام اضلاع میں 12 اور 19 جون کو ٹیسٹ لیا جائے گا۔

برٹش کونسل نے ایجوکیشن اتھارٹیز کو ٹیسٹ کے روز اساتذہ کی حاضری یقینی بنانیکی ہدایت کردی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -