سعودی حکومت جنت البقیع کے مزارات کو از سر نو تعمیر کرے،اشرف جلالی

سعودی حکومت جنت البقیع کے مزارات کو از سر نو تعمیر کرے،اشرف جلالی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک لبیک یارسول اللہ ؐ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے ”یومِ انہدام جنت البقیع“ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ سعودی حکومت جنت البقیع کے مزارات کو از سر نو تعمیر کرے یا ہمیں تعمیر کرنے کی اجازت دے۔ سعودی حکمرانوں نے جدت کی رو میں بہتے ہوئے بہت سے غیر شرعی اْمور کی بھی چھٹی دے رکھی ہے، جنت البقیع کی بحالی تو ایک شرعی تقاضا ہے۔ یہاں ہچکچاہٹ کیوں ہے؟ جنت البقیع کی بحالی کے بارے میں اگر سعودی مفتیان کے کچھ تحفظات ہوں تو ہم ڈائیلاگ کے لیے تیار ہیں۔ جنت البقیع اْمت مسلمہ کی عقیدت کا مرکز ہے۔ جنت البقیع میں آرام فرما اْمت کی عظیم ہستیوں کی عقیدت سینوں سے کوئی مٹا نہیں سکتا۔ اسی لیے بحالی جنت البقیع کا مسئلہ ہمارے ایمان کا مسئلہ ہے۔

، ہم اس سے کبھی دست بردار نہیں ہو سکتے۔ جنت البقیع میں فاتحہ خوانی پر پابندی عائد کرنے سے وہاں آرام فرما عظیم مشاہیرِا سلام کے حق پر تجاوز کیا جا رہا ہے۔جنت البقیع میں مقدس شخصیات کی قبور پر بوٹ پہن کر چلنے والے سعودی اہلکاروں کے رویے سے اْمت مسلمہ میں شدید اضطراب پایا جا رہا ہے۔حج و عمرہ کے موقع پر زائرین میں فرقہ وارانہ لٹریچر کی تقسیم سے بہت سے مسائل جنم لے رہے ہیں۔  اہل بیت اطہار اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے مزارات کو مسمار کرنے والی سوچ سے دہشت گرد قوتوں نے جنم لیا جس کے نتیجے میں دنیا میں بہت دہشت گردی پھیلی جس کا نقصان صرف مسلمانوں کو ہوا ہے۔ مختلف ممالک میں انبیائے کرام علیہم السلام، آئمہ اہل بیت اطہار رضی اللہ تعالیٰ عنہم،صحابہ کرام علیہم الرضوان اور اولیاء  کے مزارات پر دہشت گردی کے المناک واقعات کے ڈانڈے جنت البقیع میں ایک صدی پہلے ہونے والی دہشت گردی سے ملتے ہیں۔ جنت البقیع کے انہدام کو ایک صدی گزر جانے کے باوجود آج بھی یہ سانحہ تازہ ہے۔ ہم اس کے تقدس کی بحالی کے لیے بھرپور طریقے سے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -