بڑھتی سیاسی کشیدگی سے خانہ جنگی کاخدشہ ہے،صاحبزادہ ابو الخیر زبیر
لاہور(نمائندہ خصوصی)ملک کے اندربڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی و انتشار سے انارکی تشدد کا ماحول پیدا ہو رہا ہے جس سے خانہ جنگی کا خدشہ ہے صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیرمجلس عاملہ نے اس امرپر گہری تشویش کا اظہارکیا ہے کہ ملک کے اندربڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی و انتشار سے انارکی تشدد کا ماحول پیدا ہو رہا ہے جس سے خانہ جنگی کا خدشہ ہے جے پو پی کے مرکزی صدر سابق ایم این اے ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی زیر صدارت مرکزی مجلس عاملہ نے تجویز کیا کہ حکومت کا اس سنگین صورتحال سے نکلنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ الیکشن کمیشن رجسٹر ڈ سیاسی جماعتوں کااجلاس بلا کر مناسب انتخابی اصلاحات کرکے فوری انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے انھوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان سالمیت پاکستان،خود مختاری اور آزادی پر یقین رکھنے والی محب وطن ہم خیال دینی و سیاسی جماعتوں پر مشتمل سیاسی اتحاد عنقریب قائم کر دیا جائے گا مختلف جماعتوں سے ابتدائی رابطہ مکمل ہو چکے ہیں جے یو پی کی سپریم کونسل کے چیئرمین علامہ قاری زوار بہادر نے کہاکہ موجودہ حکمران جب اپوزیشن میں تھے تو مہنگائی کے خلاف احتجاج کرتے تھے اب مہنگائی دوگنا زیادہ کر دی ہے۔
اشیا ئے ضروریہ کی قیمتیں عوام کی قوت خرید سے دور ہوگئے ہیں مرکزی سیکرٹری جنرل سید صفدر شاہ گیلانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ شریعت کورٹ کا سود کے خلاف فیصلہ قابل تحسین ہے حکومت فوری طورپرغیرسودی معیشت کا نفاذ کرے اور خدا و رسول سے جنگ مول نہ لے سودی معیشت کے خاتمے سے ملک میں خوشحالی آئے گی مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر جاوید اعوان نے کہا کہ پاکستان میں مفاد پرست سیاست دانوں نے قیام پاکستان کے اصل مقاصد دور کر دئیے ہیں صاحبزادہ قطب الدین سیالوی نے کہا کہ جمعیت علماء پاکستان آئندہ انتخاب میں نیک صالح باکردار دیانت دار مخلص پاکستانیوں کو امیدوار نامزد کرے گی اجلاس سے علامہ سید عقیل انجم قادری محمد ایوب مغل،علامہ نصیر احمد نورانی، علامہ محمد نعیم جاوید نوری، پیر جمال الدین چشتی، محمد ایوب خان ایڈووکیٹ، رشید احمد رضوی پیر سید عاشق حسین بخاری، اسلام الدین خان ایڈووکیٹ، مولانا میاں شبیر قادری، مرزا ایوب بیگ، رشید خان سہو، عثمان سیالوی ایڈووکیٹ، قاری بشیر طاہر، قاری شکیل گولڑوی، چوہدری اس محمد نے بھی خطاب کیا