بائی پاس آپریشن،جاوید ہاشمی سے ملاقاتوں پر پابندی

بائی پاس آپریشن،جاوید ہاشمی سے ملاقاتوں پر پابندی

  

ملتان(سٹی رپورٹر)سینئر سیاست دان و سابق ممبر قومی اسمبلی مخدوم جاوید ہاشمی دل کے آپریشن کے بعد تیزی سے صحت مند ہو رہے ہیں وہ بد دستور کارڈیالوجی انسٹیوٹ کے آئی سی یو وارڈ میں ہیں ڈاکٹروں کی جانب سے فی الحال مخدوم جاویدہاشمی سے ملاقات کرنے پر پاپندی ہے، ان کے خاندانی ذرائع کے مطابق مخدوم جاوید ہاشمی نے گذشتہ روز ناشتہ خود کیا اور(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

 دن میں دو مرتبہ چائے بھی پی ہے، بعد ازاں وہ کچھ دیر کے لئے بیڈ سے اتر کر کرسی پر بھی بیٹھے رہے ہیں، خاندانی کے افراد نے کامیاب آپریش پر اللہ تعالی کا شکریہ ادا کیا  اور شکرانے کے نوافل ادا کئے ہیں،بتایا جاتا ہے کہ رات گئے مخدوم جاویدہاشمی کو مخصوص وارڈ میں منتقل کر دیا گیاہے جہاں پر خاندان کے افراد نے ان سے ملاقاتیں کیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -