پی ٹی آئی کی ضد کے باعث صوبہ آئینی بحران کا شکار ہے،نیلم جبار

پی ٹی آئی کی ضد کے باعث صوبہ آئینی بحران کا شکار ہے،نیلم جبار

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اور سابق صوبائی وزیر نیلم جبار نے کہا ہے کہ آج صوبہ پنجاب جس آئینی بحران کا سامنا کررہا ہے اس کی وجہ پی ٹی آئی کی روایتی ضد اور روایتی آئین شکنی ہے جب وزیر اعظم نئے گورنر کی سمری صدر پاکستان کو ارسال کرچکے تواس کے بعد صدر پاکستان کی یہ آئینی ڈیوٹی ہے کہ وہ فوری نئے گورنر کی نامزدگی کا آڈر کریں۔

 مگر پی ٹی آئی نہیں چاہتی کہ صوبے سے آئینی بحران کا خاتمہ ہو۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -