محکمہ صحت کی بچوں کو لوگرمی سے بچانے کیلئے سکولوں کو خصوصی ہدایات 

محکمہ صحت کی بچوں کو لوگرمی سے بچانے کیلئے سکولوں کو خصوصی ہدایات 

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)بچوں کو سخت گرمی اور لو سے بچانے کیلئے سکولوں کو ہدایات جاری کردیں۔ اوقات کار تبدیل کرکے صبح اسکول جلدی لگائے جائیں۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ تمام اسکولز بچوں کی صحت کے حوالے سے ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم  کریں۔ بچوں کو کھیل کود میں حصہ نہ لینے دیا جائے۔بچوں کو دھوپ کی بجائے سایہ دار اور ہوا دار کمروں میں بٹھایا جائے۔ مراسلے کے مطابق ایجوکیشن اتھارٹیز احکامات پر ہر صورت عملدرآمد کروائیں گی۔سکولوں میں پہلی سے آٹھویں جماعت  سالانہ پیپرز کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے ہیں اب پیپر صبح 8 سے ساڑھے دس بجے تک لیے جائیں گے۔اس سے قبل پیپر 9 سے ساڑھے گیارہ بجے تک لیا جارہا تھا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -