فوڈاتھارٹی ٹیموں کا صحت دشمن مافیا کیخلاف آپریشن

فوڈاتھارٹی ٹیموں کا صحت دشمن مافیا کیخلاف آپریشن

  

بہاولپور(بیورورپورٹ)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن(ر)شعیب خان جدون کی ہدایت پر ڈائریکٹرآپریشنز ساوتھ پنجاب محمد سیف کی زیرنگرانی بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف  کارروائیاں جاری ہیں۔(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صفائی کے ناقص انتظامات پر کارروائیاں جاری ہیں۔ڈی جی خان میں مختلف آئس فیکٹریوں کی چیکنگ کے دوران غیرمعیاری اورصفائی کیانتہائی ناقص انتظامات پائے جانے پر60ہزارروپے کیجرمانے عائد کردیئے گئے۔اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں بھی مختلف آئس فیکٹریز پرکارروائی کرتے ہوئے فوڈسیفٹی ٹیموں نے غیرمعیاری اور ناقص انتطامات کیساتھ ساتھ زنگ آلود سانچے،آر او پلانٹ بند پائے جانیپر 85ہزارروپے کے مختلف آئس فیکٹریوں کو جرمانیعائدکردیئیاوراس کیساتھ ہی 3سوکلوزنگ آلود اور حشرات زدہ برف کو تلف کردیاگیا۔اس کے ساتھ ہی راجن پور میں کریانہ سٹور اور آئس فیکٹریوں پر کارروائی کرتے ہوئے17ہزار500روپیکاجرمانہ غیر معیاری اشیا اور ورکرز کے میڈیکل سرٹیفیکیٹ نہ پائے جانے پر کیا گیااوراس کیساتھ ہی 3کلو ایکسپائرڈمصالحہ جات کو تلف کردیاگیا۔اس کے ساتھ ہی لیہ میں پنجاب فوڈاتھارٹی کی فوڈسیفٹی ٹیموں نے بیکری شاپ،کریانہ سٹور اورآئس فیکٹریز پر کارروائی کرتے ہوئے مضرصحت اورغیرمعیاری اشیا پائیجانیپر42ہزارروپیکیجرمانیعائدکردیئیاوراس کے ساتھ ہی10کلوجعلی چائے کی پتی اور8کلوایکسپائرڈبسکٹ کو تلف کردیاگیا۔اسی طرح سے بہاولپور میں جعلسازوں کیخلاف پنجاب فوڈاتھارٹی نیکارروائی کرتیہوئیبیکری سوئیٹس اینڈکنفکسنری یونٹ،ملک کولیکشن سنٹر،کریانہ سٹورز اور مختلف آئس فیکٹریوں پرغیرمعیاری اور ملاوٹی اشیا پائے جانیپر75ہزارروپیکاجرمانہ عائدکردیاگیا۔برف فیکٹریز میں زنگ آلود سانچے اورآر او پلانٹ بھی بند پائے گئے۔مزید تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں بھی آئس فیکٹریوں پرکارروائی کرتے ہوئے17ہزارروپیکاجرمانہ ناقص انتظامات پائیجانیپرکیاگیا۔اس کے علاوہ رحیم یار خان میں غیر معیاری اورمضرصحت اشیا فروخت کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈاتھارٹی نے سپیشل آپریشن کرتیہوئیملک شاپ اور پان شاپ سمیت مختلف پوائنٹس پر انتہائی ناقص انتطامات پائیجانیپر30ہزارروپیکاجرمانہ عائدکردیااوراس کیساتھ ہی 100لٹرملاوٹی اور205ساشے ممنوعہ گٹکا کو تلف کردیاگیا۔غیر معیاری اور ملاوٹی اشیا پر کڑی نظر رکھے ہوئیہیں۔صحت مند عوام ترقی کرتا پنجاب کی ضامن ہے۔وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق پنجاب فوڈاتھارٹی اپنے مشن پر گامزن ہے۔اشیائے خورونوش میں جعلسازی کرنیوالے افراد کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔عوام سے گزارش ہے کہ گلی محلوں میں واقع خفیہ یونٹس کیخلاف پنجاب فوڈاتھارٹی کو مطلع کریں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -