آئین کی پاسداری سے سیاسی بحران ختم کیا جاسکتا ہے،اجمل قادری

    آئین کی پاسداری سے سیاسی بحران ختم کیا جاسکتا ہے،اجمل قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی)مرکزی جمعیت علماء  اسلام پاکستان کے سرپرست اعلی مولانا میاں محمد اجمل قادری نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی بحران اورکشمکش کاحل آئین و قانون کی مکمل پاسداری و اس پر عملدرآمد اورصبروتحمل اورحکمت عملی سے کام لیناہے انہو ں نے کہا کہ مرکزی جمعیت علماء  اسلام پاکستان اورمرکز اہل حق شیرانوالہ لاہور سیاسی خلفشار میں اپنا منفرد اندازرکھتے ہیں ہم نے مو جودہ سیاسی بحران میں کسی حمایت یامخالفت نہیں کی ہے، مرکزی جمعیت علماء اسلام کوبعض سیاسی جماعتیں ملکی حالات پر باہمی مشاورت کی دعوت دیتی رہتی ہیں اور ہم لوگوں کے ساتھ سیاسی امورمیں مشاورت کیلئے شرکت کرتے رہتے ہیں،انہو ں نے کہا کہ ہم اداروں کو پاکستان کی بقاء  کاضامن سمجھتے ہیں۔

  اوریہ چاہتے ہیں کہ اداروں کی حرمت  ہرحال میں برقرار  رہے انہو ں نے کہا کہ روضہ رسولؐ کے تقدس کی پامالی اورمسجد نبوی شریف کی بے حرمتی کے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم  ہے انہوں نے کہا کہ یہ اللہ اور اس کے رسول? کو ناراض کرکے اس کے غضب وغصہ کو دعوت دینے کے مترادف ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے  انہوں نے کہا کہ روضہ اقدس?وہ پاکیزہ و مطہر،عزت وعظمت اورحرمت والی جگہ ہے کہ جہاں اللہ رب العزت نے بلندآواز کے ساتھ بولنے سے بھی منع کیا ہے ورنہ قرانی حکم کے مطابق تمام نیک اعمال اور نیکیاں ضائع ہوجاتی ہیں وہاں تو صحابہ کرام ? کو بھی اونچا بولنے کی اجازت نہیں تھی انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک واقعہ پر پوری امت مسلمہ خون کے آنسو رورہی ہے انہوں نے کہا کہ روضہ رسول? تقدس کی پامالی اورمسجد نبوی شریف کی بے حرمتی کرنے والے دنیا میں ہی نشان عبرت اورآ خرت میں اللہ کی پکڑ میں ضرور آئیں گے۔