سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئرڈاکٹر جاوید قاضی نے چارج چھوڑ دیا

سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئرڈاکٹر جاوید قاضی نے چارج چھوڑ دیا

  

لاہور،(جنرل رپورٹر)سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے چارج چھوڑنے سے قبل محکمہ صحت کے سینئر افسران سے الوداعی ملاقات کی۔الوداعی اجلاس میں ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سینئر افسران کے ساتھ فرداً فرداً ملے اور انکی کارکردگی اور خدمات کو سراہا۔انہوں نے یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام اور نرسنگ کنونشن کے کامیاب انعقاد پر ڈیویلپمنٹ اور اسٹیبلشمنٹ کے افسران کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے محکمہ صحت کے سینئر افسران کو محکمہ کا اثاثہ قرار دیا۔ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی قابل اور مستعد ٹیم تمام چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اجلاس میں سپیشل سیکرٹری محمد اجمل بھٹی، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن بشیر انجم، ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ قرات العین، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل حافظ شاہد لطیف، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس شاہدہ فرخ، ایڈیشنل سیکرٹری پروکیورمنٹ اللہ رکھا انجم، ایڈیشنل سیکرٹری ڈیویلپمنٹ نبیل آغا، ڈپٹی سیکرٹری جنرل طیب ضیاء، چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی اور سیکشن افسران موجود تھے۔الوداعی اجلاس کے بعد ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے سیکرٹری صحت کے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -