جی سی یو فنانس کمیٹی اجلاس،ملازمین کے معاوضوں میں اضافہ کی سفارش

جی سی یو فنانس کمیٹی اجلاس،ملازمین کے معاوضوں میں اضافہ کی سفارش

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس۔ سٹاف کے لئے معاوضوں اور الاؤنسز میں اضافے کی سفارش،کمیٹی کے 30ویں اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر اصغر زیدی نے کی جبکہ اس موقع پر محکمہ خزانہ کے ڈپٹی سیکرٹری محمد عارف خان نیازی بھی موجود تھے۔جی سی یو کے خزانچی عابد شہزاد اسلم نے ایجنڈا پیش کیا۔ کمیٹی نے نان گزیٹڈ سٹاف کی اضافی ڈیوٹی کے معاوضے میں اضافے کی سفارش کی،جبکہ 1تا19گریڈ کے ملازمین کے لیے 25فیصدخصوصی الاؤنس کی بھی سفارش کی گئی۔کمیٹی نے بہترین یونیورسٹی ٹیچر ایوارڈ پالیسی اور نئے کمیپس کے ملازمین کے لیے مالی مراعات کی بھی سفارش کی۔بعد ازاں یونیورسٹی کے سلیکشن بورڈ میں 6ملازمین کی گریڈ17میں ترقی،پروفیسر ڈاکٹر بابر عزیز کی ٹی ٹی ایس پر بطور پروفیسر تعیناتی کی بھی سفارش کی گئی۔سلیکشن بورڈ کی جانب سے ڈاکٹر صباحت زہرا کی ایسوسی ایٹ پروفیسر اورطاہر بشیر کی بطور ایڈیشنل رجسٹرار ترقی کی منظوری دی گئی۔

 سلیکشن بورڈ اور فنائنس اینڈ پلائننگ کمیٹی کی سفارشات کو منظوری کے لئے یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ اجلاس میں پیش کیا جائے گا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -