لیسکو چیف آج ای کچہری لگائیں گے

لیسکو چیف آج ای کچہری لگائیں گے

  

لاہور(پ ر)ل یسکو صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لئے چیف ایگزیکٹو لیسکو چوہدری محمد امین اپنی ٹیم کے ہمراہ آجLESCO PMDU فیس بک پیج پر الیکٹرانک کچہری کا انعقاد کریں گے۔لیسکوصارفین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ درج کئے گئے فیس بک پیج کے ذریعے اپنی شکایات لیسکو چیف تک براہ راست پہنچا سکتے ہیں۔ لیسکو چیف کی زیر صدارت ای کچہری میں تمام سرکلز کے ایس ایز بھی آن لائن ہوں گے۔واضح رہے کہ یہ ای کچہریاں وزیراعظم پاکستان اور وزارت توانائی کی خصوصی ہدایات پر شروع کی گئی ہیں جن کا مقصد ملک بھر میں پھیلی کرونا وائرس کی وباء کو مدِ نظر رکھتے ہوئے عوامی شکایات کا ان کے گھر کی دہلیز پر ہی ازالہ کیا جانا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -